ٹی اے ٹی – تھیمیٹک اپرسپشن ٹیسٹ، جسے پکچر اسٹوری ٹیسٹ (تصویری سٹوری کا ٹیسٹ)بھی کہا جاتا ہے، امیدوار کی شخصیت کا جائزہ لینے کا ایک پروجیکٹیو طریقہ ہے۔
اس ٹیسٹ میں امیدواروں کو ایک مبہم/بے رنگ تصویر دکھائی جاتی ہے،اور امیدوار کو اپنی طرف سے پھراس تصویر کا مفہوم، عنوان، مقصد اور مستقبل کے حالات اور اقدامات کوبیان کرنا ہوتا ہے۔ ایک طرح سے امیدوار ایک تصویر کے ذریعے اپنی اندرونی کہانی(سوچ) کی عکاسی کرتے ہیں۔
انٹیلیجنس ٹیسٹس کے برعکس، جن کے فکس جوابات ہوتے ہیں، ٹی اے ٹی ، ٹیسٹ امیدوار کی شخصیت کا بالواسطہ طور پرجائزہ لیتا ہے؛ اس لئے اس ٹیسٹ میں کوئی فکس صحیح یا غلط جواب نہیں ہوتا۔ تصاویر کی تشریح کے ذریعے، امیدوار لاشعوری طور پر اپنی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
وسیع معنوں میں، یہ امیدواروں کے لیے اپنی شخصیت کی خصوصیات کو بیرونی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک ٹیسٹ ہے۔
The Rorschach test is a projective psychological test; devised in 1921 in which subjects’ perceptions of inkblots are recorded and then analyzed using psychological interpretation, complex algorithms, or both. Some psychologists use this test to examine a person’s personality characteristics and emotional functioning. The test is named after its creator, Swiss psychologist Hermann Rorschach.
TAT test (interpreting vague pictures) was devised by Henry Murray & Christiana De Morgan at Harvard University in 1930s.