The Initial Test for Pak Army will be discussed under following headings….
پاک آرمی کے ابتدائی ٹیسٹ پر درج ذیل عنوانات کے تحت معلومات شئیر کی جائے گی….
– ابتدائی ٹیسٹ کیا ہے ؟
– ٹیسٹ کی اقسام کیا ہیں ؟
– ان ٹیسٹس کی تیاری کیسے کریں؟
– جسمانی معیارات (پی ٹی-ٹیسٹ)
– ابتدائی طبی معائنہ
– ابتدائی انٹرویو کے بارے میں معلومات
PMA selection procedure consists of two tests; Initial & ISSB. Initial tests are of two types PMA Intelligence Test and the PMA Academic Test; Which are conducted through E-Testing. All candidates have to pass through this E-Testing system. Passing both of these tests; “Intelligence and Academic Test” is compulsory for all candidates. Any student failing to qualify these tests are not allowed to proceed further in the initial Tests.
پی ایم اے کےلئے انتخاب کے عمل میں امیدواروں سے دو ٹیسٹ لئے جاتے ہیں؛ ابتدائی ٹیسٹ اور آئی ایس ایس بی۔ پھر ابتدائی ٹیسٹ دو اقسام کے ہوتے ہیں: پی ایم اے انٹیلی جنس ٹیسٹ اور پی ایم اے اکیڈمک ٹیسٹ؛ جو ای-ٹیسٹنگ (یعنی کمپیوٹرز ) کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو اس ای-ٹیسٹنگ نظام سے گزرنا ہوتا ہے۔ ان دونوں ٹیسٹس، یعنی “انٹیلی جنس اور اکیڈمک ٹیسٹ” کو پاس کرنا تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے۔ کوئی بھی طالب علم جو ان ٹیسٹس میں ناکام ہوتا ہے، اسے ابتدائی ٹیسٹ میں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔اگلے سیکشن میں ان ٹیسٹ کی تفصیلات دی جارہی ہیں۔
Intelligence Test
Academic Test (40 Questions)
انٹیلی جنس ٹیسٹ
وربل (زبانی) انٹیلی جنس ٹیسٹ (85-100 سوالات) – وربل سے مراد ، ایم سی کیو، اور اوبجیکٹوو-ٹائپ سوال ہیں۔
غیر زبانی انٹیلی جنس ٹیسٹ (85-100 سوالات) -یہ تصویری ٹیسٹ ہوتے ہیں،
اکیڈمک ٹیسٹ (40 سوالات) جن میں درج ذیل مضامین شامل ہوتے ہیں،
– ریاضی
– انگریزی
– مطالعہ پاکستان
– اسلامیات
Following is the initial PMA physical test which is conducted at Pakistan Army Selection and Recruitment Centers (AS&RC). Qualifying all of these tests is compulsory for all candidates.
درج ذیل ابتدائی پی ایم اے جسمانی ٹیسٹ ہیں جو پاکستان آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹرز میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان تمام ٹیسٹس کو پاس کرنا تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے۔
دوڑ(رننگ): امیدواروں کو 1.6 کلومیٹر دوڑ 8.5 منٹ میں پاس کرنی ہوگی۔
پش اپس: 15 پش اپس کو 2 (دو) منٹ میں مکمل کرنا ہوگا۔
-سِٹ اپس: 15 سِٹ اپس کو 2 (دو) منٹ میں مکمل کرنا ہوگا۔
چِن اپس: 3 چِن اپس کو 2 (دو) منٹ میں کرنا ضروری ہے۔
ڈچ کراسنگ (لانگ جمپ)-ساڑھے سات بائی ساڑھے سات فٹ کا گڑھا، جس کی گہرائی 4 فٹ ہو، اس پر سے جمپ کرنا ۔
Following initial medical tests will be conducted at Pak Army centers ASRC and you must pass to get an ISSB call letter.
درج ذیل ابتدائی طبی معائنے پاک آرمی سینٹرز میں کیے جائیں گے اور آئی ایس ایس بی،کیلئے ان میڈیکل ٹیسٹس میں کامیابی کیلئے حاصل کرنا ضروری ہے۔
– آنکھوں کا معائنہ
– مکمل جسمانی معائنہ
– سننے اور بولنے کا ٹیسٹ
– چپٹے پاؤں (فلیٹ فیٹ کا ٹیسٹ)
– گھٹنوں کے درمیان گیپ نہ ہونا ، (نی ناکنگ)
– بازو کے زاویے کا معائنہ (بازؤں میں خم نہ ہونا)
– ہیپاٹائٹس ٹیسٹ (ہیپاٹائٹس بی اور سی کے متاثرین کو سیلکٹ نہیں کیا جاتا)
Initial Interview consists of TWO parts;
Candidates are required to write two essays; one in English & other in Urdu. 10- Minutes are given for each essay. It should be minimum 250 words; 2-3 pages. Here are some guidelines to write these essays.
ابتدائی انٹرویو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:
مضمون نویسی
امیدوار کا انٹرویو
مضمون نویسی: امیدواروں کو دو مضامین لکھنے ہوتے ہیں؛ ایک انگریزی میں اور دوسرا اردو میں۔ ہر مضمون کے لیے 10 منٹ دیے جاتے ہیں۔ مضمون کم از کم 250 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے؛ 2-3 صفحات تک۔ یہاں کچھ ہدایات دی گئی ہیں کہ ان مضامین کو کیسے لکھا جائے۔
تعارف: اچھا تعارف پیش کریں؛ یہ ٹیسٹ کرنے والوں کو امیدوار کے علم اور ذہنی سطح کی جھلک فراہم کرے گا۔
مرکزی حصہ(مین باڈی): دیے گئے موضوع پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، نیچرل رہیں، اور موضوع کے بارے میں مستند معلومات فراہم کریں۔ یہ حصہ کم از کم 2-3 پیراگراف پر مشتمل ہوگا۔ مضمون میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب ضرور دیں؛ یا اگر پوچھا گیا ہو تو سفارشات (ریکیمنڈیشنز ) فراہم کریں۔
اختتامیہ: اپنے لکھے گئے مواد کی روشنی میں موضوع کا خلاصہ کریں؛ کم از کم 3-4 لائنوں کا ایک پیراگراف درکار ہوگا۔
Here are some tips for the Interview…
یہاں انٹرویو کے لیے کچھ تجاویز دی گئی ہیں…
انٹرویو کے لیے اچھی تیاری کریں۔
باوقار اور رسمی لباس پہنیں (سوٹ کے ساتھ ٹائی یا شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ) اور بند جوتے پہنیں۔ خواتین کو باوقار اور باحیاء لباس پہننا چاہیے۔
مرد حضرات: بال ترشے ہوئے ہوں، شیو کی ہوئی ہو یا داڑھی مناسب اور تازہ تراشی ہوئی ہو۔
انٹرویو کو کامیاب کرنے کیلئے چند اہم پوئنٹ یہ ہیں، اس سے بہت زیادہ مدد ہوگی۔
اپنا اچھا تعارف کروائیں ۔
فوج میں شمولیت کے لیے منطقی/محب وطنی کی وجوہات بیان کریں۔
سوال، “اگر آپ فوج میں شامل نہ ہو سکیں تو کیا کریں گے” اس سوال کے جواب کی تیاری کریں۔
اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں بتائیں اور اس کے انتخاب کی وجوہات بیان کریں۔
اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں۔
خاندان کے افراد/قریبی دوستوں کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں۔
سچ بولیں، ایماندار اور حقیقی بنیں – کیونکہ دکھاوا کرنا، جھوٹ بولنا یا حقیقت چھپانا آپ کی مدد نہیں کرے گا۔
Here are the reasons which will make any candidate ineligible for these tests…
درج ذیل وجوہات کی بنا پر کوئی بھی امیدوار ان ٹیسٹوں کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے…
آئی ایس ایس بی سے دو بار رد، ہونا یا اسکرین آؤٹ ہونا
ابتدائی ٹیسٹس میں تین بار ناکامی،
طلباء کو دوسرا آئی ایس ایس بی دینے سے پہلے 120 دن انتظار کرنا ہوگا
کوئی بھی امیدوار جو کسی جرم/خلاف ورزی کے لیے عدالت سے مجرم قرار پایا ہو
کوئی بھی فرد جسے اپیل بورڈ نے مکمل طور پر نااہل قرار دیا ہو
ہیپاٹائٹس بی اور سی کے متاثرین
کوئی شخص جو سرکاری سروس یا مسلح افواج سے برخاست، ہٹا یا پابندی عائد کیا گیا ہو
کوئی بھی درخواست گزار جو تعلیمی اسناد میں جعلسازی کرے، ان میں تبدیلی کرے یا ان کو چھپائے تاکہ غیر منصفانہ فائدہ حاصل کر سکے، مسلح افواج میں کسی بھی قسم کے کمیشن کے لیے مستقل طور پر نااہل ہو جائے گا
وہ امیدوار جو سی ایم ایچ، ملٹری اسپتال یا اے ایف آئی پی میں منشیات کے لیے مثبت قرار پائے گا، وہ بھی مستقل طور پر نااہل ہو جائے گا۔