The ISSB interview is a decisive factor that heavily influences the final decision on whether a candidate is selected or rejected. A strong interview can make a significant difference, even if other assessments are borderline.
بسم اللہ الرحمان الرحیم،
یہ کہا جاسکتا ہے کہ (آئی ایس ایس بی) انٹرویو ایک امیدوار کی فائنل سلیکشن میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اگر ایک امیدوار باقی ٹیسٹس میں بارڈر لائن پر بھی ہو تو، ایک مضبوط اور تگڑا انٹرویو ایک امیدوار کو سیلکٹ کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے، انشاءاللہ
The interviewer evaluates key personality traits such as confidence, leadership, communication skills, emotional stability, and integrity, which are crucial for military service.
انٹرویو لینے والا، امیدوار کی شخصیت کی اہم خصوصیات کا جائزہ لیتا ہے جیسے اعتماد، قیادت کی صلاحیت، ابلاغ(کمیونیکیشن) کی مہارت، جذباتی (ایموشنل) استحکام، اور ایمانداری، جو کہ دفاعی خدمات کے لیے بہت اہم خصوصیات سمجھی جاتی ہیں۔
The interview specifically aims to gauge the presence of Officer-like Qualities (OLQs) such as initiative, decision-making ability, and responsibility, which are essential for a successful military career.
یاد رکھیں،انٹرویو کا ایک مقصد خاص طور پر افسرانہ خصوصیات (OLQs) کی موجودگی کا اندازہ لگانا ہوتا ہے، جیسے پہل کرنے کی صلاحیت، فیصلہ سازی کی صلاحیت، اوراحساس ذمہ داری، جو کہ ایک کامیاب فوجی کیریئر کے لیے ضروری ہیں
The interview serves as a means to cross-check the information provided in the candidate’s personal profile, ensuring consistency and honesty in their responses.
ایک اور بہت اہم پہلو، کہ انٹرویو -امیدوار کے ذاتی پروفائل میں فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے، تاکہ ان کے جوابات میں مطابقت اور ایمانداری کو یقینی بنایا جا سکے۔کیونکہ اگر امیدوار نے اپنے کاغذات میں یا دوسرے ٹیسٹس میں کہیں بھی غلط بیانی سے کام لیا ہے تو اسکو چیک کیا جاسکے،
The interviewer assesses the candidate’s mental resilience, stress management, and overall psychological fitness to handle the demanding nature of military life.
انٹرویو کا ایک اہم مقصد امیدوار کی ذہنی مضبوطی، پریشر میں کام کرنے کی صلاحیت، اور امیدوار کی مجموعی نفسیاتی صحت کا جائزہ لیتا ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ امیدوار، فوجی زندگی کی مشکل نوعیت کو سنبھالنے کی قابلیت رکھتا ہے یا نہیں۔
The interview provides insights into the candidate’s motivations, commitment, and understanding of military life, ensuring they have a genuine interest in serving the nation.
دفاعی نوعیت کی کیرئر میں سب سے اہم امیدوار کی موٹیویشن ہوتی ہے، انٹرویو کے ذریعے سے امیدوار کی موٹیویشن، عزم، اور فوجی زندگی کی سمجھ بوجھ کے بارے میں جاننا ہوتا ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امیدوار میں قوم کی خدمت کرنے کا حقیقی جذبہ موجود ہے۔
The interview tests the candidate’s ability to adapt to different situations, think on their feet, and respond to unexpected questions, reflecting their potential to handle diverse challenges in the military.
انٹرویو کا ایک مقصد امیدوار کی مختلف حالات میں، فی الفور سوچنے اور عمل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا بھی ہوتا ہے۔ جو کہ فوجی حالات میں ایک معمول کی چیز ہو سکتی ہے۔
The interview helps determine whether the candidate possesses the potential to benefit from and successfully complete the rigorous training programs of the armed forces.
انٹرویو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ آیا امیدوار میں مسلح افواج کے سخت تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھانے اور انہیں کامیابی سے مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے بھی یا نہیں۔
As one of the last stages of the selection process, the interview leaves a lasting impression on the selectors, which can significantly impact the overall evaluation and final decision.
آئی ایس ایس بی، کے انتخابی عمل کے آخری مراحل میں سے ایک کے طور پر، انٹرویو سلیکٹرز پر ایک دیرپا تاثر چھوڑتا ہے، جو مجموعی جائزے اور حتمی فیصلے پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔