یہ ٹیسٹ کیتھرین برگز، اور انکی بیٹی ایزابیل برگز نے ۱۹۴۴ میں ڈیزائن کیا، اس کامقصد لوگوں کی خصوصیات کو چیک کرنا تھا
اس مقصد کیلئے انہوں نے سائکالوجسٹ کارل جنگ کے آئیڈیا کو استعمال کیا، جس کی تھیوری کے مطابق لوگ چار طرح سے مختلف ہوتے ہیں۔
ان چار اقسام میں، لوگ اپنی انرجی کیسے پیدا،اور استعمال کرتے ہیں، سیکھتے کیسے ہیں، فیصلے کیسے کرتے ہیں اور زندگی کو کیسے دیکھتے اورری-ایکٹ کرتےہیں۔
ان چاروں خصوصیات کے پہلے پہلے حرف سے پھر سولہ پرسنلٹی پٹرن بناےَ گئے اور اب لوگ ان پیٹرن سے پہچانے جاتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے ہر پرسنلٹی ان سولہ میں سے کسی ایک پیٹرن پر پوری اترے گی۔ اس طرح یہ (برگز مائرز)ٹیسٹ ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی شخصیت کو خود چانچیں اور اپنی کمزوریوں پر کام کریں، انشا ءاللہ
The Introversion/Extraversion dimension describes handling of energy by people.
Introverts: are energized by quiet time alone OR in small group of people. They are reserved and thoughtful.
Extroverts: are energized by people around, and in busy surroundings. They are more expressive and outspoken.
آئی- کا مطلب انٹروورٹ (تنہائی پسند)، اور ، ای-کا مطلب ایکسٹرورٹ (پارٹی پسند)۔ اس کامطلب یہ ہے کہ لوگ کیسے اپنی توانائی کو بحال کرتے ہیں، تنہائی پسند اکیلے یا کم لوگوں سے ملنا جلنا پسند کرتے ہیں،اور کم بولتے ہیں۔ جبکہ پارٹی پسندزیادہ ہلہ گلہ پسند کرتے ہیں، اور زیادہ بولتے ہیں۔اس کامطلب ہے، (آئی) گروپ جب اکیلا ہوگا، یا سلیکٹڈ لوگوں میں ہو گا، اور (ای) گروپ جب پارٹی ماحول میں ہوگا تو ان کی انرجی بحال ہوگی۔
The Sensing/Intuition dimension describes processes of information by individuals.
Sensors: focus on 5-senses and are interested in information they can sense. They are “practical.”
Intuitive: are more interested in theories, patterns, and explanations. They are “creative”
علم اس دنیا کی سب سے اہم چیز ہے، اور علم حاصل کرنےکے حوالے سے انسان دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک وہ جو اپنے حواس خمسہ پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں، انہیں (ایس) سینسیول،کہتے ہیں۔ اور دوسرے (این) انٹویٹوو، یعنی اپنے تخیل (خیالات ) پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ایس-گروپ کے لوگ فیکٹس پر بھروسہ کرتے ہیں، جبکہ این-گروپ کے لوگ تخلیق اور تخیل کے لوگ ہوتے ہیں
The Thinking/Feeling dimension describes how people make decisions.
Thinkers decide with their heads; Their domain is reason and logic. Their decisions are logical and full of analysis.
Feelers decide with their hearts; their domain is feelings & emotions. Their decisions are based on emotions and personal values.
انسانوں کے اندر،سوچ اور جذبات کے فیکٹر ذمہ دار ہوتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں فیصلے کیسے کرتے ہیں؟ سوچ والے لوگوں کو (ٹی) تھنکنگ گروپ، جبکہ احساسات اور جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرنے والے گروپ کو (ایف) گروپ ، فیلنگز والا گروپ کہتے ہیں۔سوچ کا تعلق دماغ سے اور جذبات کا دل ہوتا ہے اسلئے یہ گروپ دل اور دماغ والے گروپ بھی کہلاتے ہیں
The Judging/Perceiving dimension describes people’s approach in life.
Judgers: like ordered & planned things and dislike last-minute changes. They live a planned and structured life style.
Perceivers: like freedom, flexibility and spontaneity they can adjust at very last moment. They live flexible and spontaneous life style.
زندگی کو کوئی شخص کیسے دیکھتا ہے، اس کا انحصار اس (جے) اور (پی) فیکٹر سے ہوتا ہے۔ جے-فیکٹر، یعنی ججنگ والے گروپ کے لوگ زندگی کو ایک ٹھوس، ترتیب والی چیز مانتے ہیں۔ جس کیلئے ایک مکمل پلان لے کر چلنا چاہئے، جبکہ (پی)فیکٹر، پرسیونگ گروپ کے لوگ، لچک اور جب آےَ گی دیکھی جاےَ گی پر یقین رکھتے ہیں۔
دنیا کے ہر شخص کی شخصیت میں ان آٹھ میں سے چار فیکٹرز لازمی ہونگے، اور یہی چار فیکٹرز شخصیت ظاہر کرتے ہیں۔
یعنی ہر شخص (I-Introvert OR E-Extrovert; S-Sensing OR N-Intuiting; T-Thinking OR F-Feeling; J-Judging OR P-Perceiving) ان آٹھ میں سے چار خصوصیات کا حامل ہوگا۔
اور ان آٹھ الفاظ سے سولہ مختلف پرسنلٹی (شخصیات ) ممکن ہیں۔
جب ہمیں اپنی پرسنلٹی کا پتہ چل جاےَ توپھر ہمارے لئے اپنی کمزوریوں کو سمجھنا اور ان پر کام کرنا آسان ہو جاےَ گا، یہی شخصیت کی بہتری کا کام، ہماری کامیابی کا ضامن بنے گا، انشا ء اللہ
نیچے سولہ شخصیات کے نام شئیر کیے جارہے ہیں۔ اور آخر میں ٹیسٹ کا لنک ہے جس سے ہم اپنی پرسنلٹی کو جان سکتے ہیں۔
اللہ ہم سب کی پرسنلٹی کو بہتر سے بہتر بناےَ، آمین
Inspector
Protector
Counselor
Mastermind
Craftsman
Comoposer
Healer
Architect
Dynamo
Performer
Champion
Visionary
Supervisor
Provider
Teacher
Commander